حیدرآباد۔27اکتوبر(اعتماد نیوز)تلنگانہ میں حکومت کی کسانوں کے مسائل پر
غفلت اور مسلسل برقی کٹوتی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آج تلنگانہ کانگریس
قائدین نے دھرنا منظم کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے روزانہ 8گھنٹوں تک برقی
سربراہی کا مطالبہ
کیا۔ اس موقع پر احتجاج کے دوران انہیں گرفتار کر لیا
گیا۔اس احتجاج میں صدر پردیش کانگریس پی لکشمیا ‘ سابق ریاستی وزرا ڈی کے
ارونا ‘ گیتا ریڈی ‘ تلنگانہ قانون ساز کونسل کے اپوزیشن لیڈر ڈی سرینواس
اور دیگر شامل تھے جنکو گرفتار کر لیا گیا تھا۔